راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی ) کے صدر اور مرکزی انسانی وسائل کی
ترقی وزیر مملکت اپندر کشواہا نے آر ایس ایس کے ریزرویشن مخالف بیان پر
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے
آج کہا کہ اگر وقت رہتے ایسے بیانات پر غور نہیں کیا گیا تو اترپردیش
اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ نقصان بی جے پی کو ہوسکتا ہے۔مسٹر کشواہا نے یہاں عوامی ہیرو
کرپوری ٹھاکر کی سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے
الگ کہا، مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر انتخابات کے وقت ہی آر ایس
ایس ایسے بیان کیوں دیتا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ یہ کہتے رہے
ہیں کہ ملک میں ریزرویشن ختم نہیں کیا جا سکتا۔میں بی جے پی کی اعلی قیادت سے درخواست کرتا ہوں کہ آر ایس ایس کے ایسے
بیان پر سنجیدگی سے غور کرے ورنہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں اس کا
خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔